عارفہ صدیقی اورتعبیرعلی کا جشن آزادی کے موقع پرنیاملی نغمہ

Aug 13, 2025 | 16:18:PM
عارفہ صدیقی اورتعبیرعلی کا جشن آزادی کے موقع پرنیاملی نغمہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وراسٹائل نامور گلوکارہ عارفہ صدیقی اورنامورگلوکار وموسیقارتعبیرعلی نے جشن آزادی کے موقع پرنیاملی نغمہ’’کہیں بھی دل نہیں لگتاہے میں واری جائوں‘‘ ریلیزکردیا۔


عارفہ صدیقی اورگلوکار وموسیقارتعبیرعلی کی جانب سے آزادی کے رنگوں اورجذبوں سے سجے اس ملی نغمے میں دونوں نے اپنی آوازکاجادوجگایاہے،اس نغمے کی موسیقی تعبیرعلی کی ہےجبکہ شاعری بھی ان کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم’’ویلکم ٹوپنجاب‘‘کارنگارنگ پریمیئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی
اس ملی نغمے کاآغازقومی ترانے کی دھن کے ساتھ ہوتاہے جس میں وطن کے ساتھ وارفتگی کوبیان کیاگیاہے کہ ہم دنیاکے کسی بھی کونے میں چلے جائیں،وطن کی محبت ہمیں واپس کھینچ لاتی ہے اورپاکستان ہماری جان اورراحت ہے جس کے لئے ہم اپناسب کچھ قربان کرنے کوبھی تیارہیں۔