حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنی رقم وصول کی؟ وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

Aug 13, 2025 | 12:05:PM
حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنی رقم وصول کی؟ وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی؟ وزارت خزانہ نے مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔
وزارت خزانہ کی  مالیاتی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 25-2024 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں1220 ارب 21 کروڑ روپے جمع کرلیے جبکہ مالی سال 2023-24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد  1020 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے،مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔
ماہرین کے مطابق مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 70 روپے سے 75 روپے کے درمیان وصولی اضافے کی اہم وجہ بنی ،پٹرولیم مصنوعات پر سیلز صفر مگر لیوی سے بھاری آمدن ہوئی سیلز ٹیکس صوبوں سے شیئر ہوتا ہے مگر لیوی مکمل وفاق کے پاس رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس میں 1986کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منظوری
ٹیکس ماہرین کے مطابق لیوی بڑھنے سے عوام پر اس کا اضافہ بوجھ پڑتا ہے آئندہ مالی سال سے 2.5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی سپورٹ لیوی نافذ ہوئی ہے ،یکم اگست سے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75.52 روپے سے بڑھا کر78.02 روپے کی جاچکی ہے فی لیٹر پیٹرول پر 2.50 روپے ماحولیاتی سپورٹ لیوی بھی وصولی کی جارہی ہے ،یکم اگست سے فی لیٹر ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 74.31 روپے سے بڑھ کر 77.01روپے کی جا چکی ہے،لیوی میں آئندہ برسوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔