اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان

Aug 13, 2025 | 10:36:AM
 اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت آئندہ ماہ پوری دنیا میں جوش وخروش سے منایا جائے گا اس موقع پر اسلامی ملک میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔

  کویت میں اس سال جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر کو کھلیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات، حکومتی اعلان نے پی ٹی آئی کو حیران کر دیا

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات کے فرائض انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔

واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں 12 ربیع الاول کو جوش وخروش اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔