عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ

Aug 13, 2025 | 10:21:AM
عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

  ایک انٹرویو  کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سے   ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی ؟

 یہ بھی پڑھیں:گیس کی سپلائی، پریشان کن خبر آگئی
 انہوں نے کہا جیل حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتی ہے، اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں ۔ 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صرف عمران سے ملاقات نہ ہونے کا ہی مسئلہ رہ گیا ہے تو آئیں اسی پر بات کرلیں، جب وزیر اعظم  مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو  وہاں ملاقات سے بات شروع کرلیتے ہیں۔