بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی نیلامی:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی کیس سننے سے معذرت

Aug 13, 2025 | 10:08:AM
بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی نیلامی:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی کیس سننے سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی نیلامی کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی  سربراہی میں بنچ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس پرانے بنچ کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
 چیف جسٹس نے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بنچ سنے، وکیل بحریہ ٹاؤن نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے اور وہ اس پر اضافی معروضات جمع کرائیں گے، جس کی عدالت نے اجازت دے دی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔