سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

Aug 13, 2025 | 09:41:AM
سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے 9 سے 14 برس تک کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد سروائیکل کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اوربچیوں پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کا ساتواں سپیل،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری

ویکسین سکولوں اور دیگر مراکز پر بالکل مفت فراہم کی جائے گی،اس طرح  سندھ ویکسین مہم شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔