سی ویو میں پھنسا جہاز چوتھے ر وز بھی نہ نکالا جا سکا

Aug 13, 2021 | 15:41:PM
سی ویو میں پھنسا جہاز چوتھے ر وز بھی نہ نکالا جا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ویو ساحل پر پھنسا بحری جہاز نکالنےکی آج آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی، جلد اس حوالے سے میٹنگ کریں گے کہ کب تک جہاز نکالنے کے لئے ٹائم دیں۔

تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز کی جانےو الی کوشش میں ٹگ کیساتھ باندھی گئی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن پھر بند کردیا گیا ۔آپریشن کے حوالے سے نجی کمپنی کے پاس آج تک کا وقت تھا ، اب دوبارہ جہاز کو نکالنے کے لئے بائیس اور تئیس اگست کو کوشش کی جائے گی، ناتجربہ کار کمپنی کے باعث گزشتہ چار روز سے جہاز نکالنے کے عمل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاز کے مالک کی جانب سے بھی غیر ملکی ایکسپرٹ اور اسپیشلائزڈ ٹگز کے بجائے مقامی ٹگز کا استعمال بھی ناکامی کی بڑٰی وجہ ہے ۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جلد اس حوالے سے میٹنگ کرکے فیصلہ کریں گے کہ کب تک ان کو جہاز نکالنے کے لئے ٹائم دیں جب تک یہ لوگ اسپیشلائزڈ سیلویج کمپنی نہیں لائیں گے ان کو مزید کھیلنے نہیں دیں گے اس کو نکالنے کے لئے صلاحیت کی حامل سیلویج کمپنی آئے گی  ہم موجودہ سیلویج کمپنی کے کام کے حوالے سے بھی انکوائری کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:    سندھ ہائی کورٹ کا چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق بڑا فیصلہ