راولپنڈی: آتش بازی سے  کمسن بچی جاں بحق 

Aug 13, 2021 | 11:42:AM
راولپنڈی: آتش بازی سے  کمسن بچی جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایمن ندیم گھر کے باہر کھیل رہی تھی بچی کے قریب سوتر گولہ (بارود)  پھٹ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے بچی کے سینے اور جسم کے مختلف حصے زخمی ہوگئے ایمن ندیم  کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔

ایمن ندیم کے والد نے کہا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس آتش بازی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے،  اعلی حکام معاملے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مال بردار بحری جہاز سمندر کی تہہ سے ٹکرا کر دو ٹکڑے ہو گیا