بانی سے ملاقات کا دن، 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ،چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر نے جیل حکام کو بھجوا دی ۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان ، انتظار حسین پنجوتھہ ، نیاز اللہ نیازی کا نام شامل ہے ۔سہیل گردیزی، غلام مصطفی بلوچ، سید واسط علی شاہ کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں ہے ۔
ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:16سے 18اپریل تک بارشیں،ژالہ باری الرٹ جاری