وکیل بانی پی ٹی آئی  ایک مرتبہ پھر دستاویزی ریکارڈ حاصل کرنےمیں ناکام 

Apr 13, 2026 | 21:08:PM
وکیل بانی پی ٹی آئی  ایک مرتبہ پھر دستاویزی ریکارڈ حاصل کرنےمیں ناکام 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری آج تیسری بار دستاویزی ریکارڈ کے بغیر واپس لوٹ گئے، تین گھنٹے انتظار کے بعد بتایا گیا کہ دستاویزات دفتری ریکارڈ سے نہیں مل پائیں۔

 وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ قانونی دستاویزات 7 اپریل کو بذریعہ ٹی سی ایس سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو بھیجوائے گئے، دستاویزات کے مطابق آن لائن ریکارڈ 9 اپریل سوا تین بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ جیل حکام بد نیتی سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل کی معیاد ضائع کر رہے ہیں،ان تاخیری حربوں سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل دائر نہیں کی جا سکے کی، بانی پی ٹی آئی کو ان کے انصاف تک رسائی کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتوں میں کوئی نیا مقدمہ نہیں دائر کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری