وزیرداخلہ کا آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Apr 13, 2024 | 19:33:PM
وزیرداخلہ کا آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع، بس اڈوں پر مسافروں کا رش

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، اللہ رب العزت لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کی بخشش فرمائے، دکھ کے اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔