عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع، بس اڈوں پر مسافروں کا رش

Apr 13, 2024 | 18:35:PM
عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع، بس اڈوں پر مسافروں کا رش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، لاری اڈوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید الفطر منانے آبائی شہروں کو گئے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔ دیگر شہروں سے لاہور عید منانے کے لئے آنے والے بھی اپنے اپنے علاقوں کو واپس لوٹ رہے ہیں، تمام بڑے شہروں کے بس اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور واپس آنے والے اور شہر میں عید منانے آئے شہری اپنے اپنے علاقوں کو واپس جارہے ہیں، مسافروں واپسی پر بھی زائد کرایہ وصولی کی شکایات کر تے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کیوں ہارے؟ جوشیلے فین کا فٹبالر پر حملہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ عید کے اختتام پر مسافروں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک تیز رہے گا۔