مرکز میں بنی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا : اختر مینگل

Apr 13, 2024 | 16:02:PM
مرکز میں بنی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا : اختر مینگل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے میں مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔

پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کا کہنا تھا ہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے، دفعہ 144 کیسے روک سکے گی؟ بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں لیکن ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے، ملک کے عوام آج بھی بدحال، بےروز گار اور ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، بغیر رشوت کے روز گار نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم لاپتا لوگوں کی بات کرتے تھے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا، اسمبلی میں لاپتا افراد کا تذکرہ کرتے تھے تو لوگ ہم پر طنز کرتے تھے، مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے اسے تسلیم نہیں کرتے۔

سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا آج جس تحریک کا آغاز ہوا اس کا کریڈٹ پشتونخوامیپ کو جاتا ہے، ہماری تحریک آئین کی بالادستی اور حقوق کےحصول تک جاری رہے گی، ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لاء کا مقابلہ کیا، ظلم و بربریت کے باوجود توقع کی جاتی ہے ہم خاموش رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئن کو اور بلنگ پر گرفتار کر لیا