سنگین مقدمات میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاریاں جاری

Apr 13, 2023 | 15:14:PM
سنگین مقدمات میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاریاں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سنگین ترین مقدمات میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مسقط، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 24 جنوری سے شروع کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں اب تک 31 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلوریڈا کے ’ننجا کلر‘ کو 30 سال بعد زہر کا انجیکشن دے دیا گیا

ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، خلیجی ممالک اور ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیا ہے۔

ان مفرور ملزمان میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری الطاف حسین بھی شامل ہے جسے اسپیشل برانچ کی ٹیم نے سعودی عرب سے گرفتار کیا۔