پاکستان ویمنز اور ساؤتھ آفریقہ ویمنز ٹیمیں کل سے ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستان ویمنز اور ساؤتھ آفریقہ ویمنز ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کل سے کریں گی۔14 اور 15 ستمبر کو دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے پریکٹس کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے حوالے سے15ستمبر کو پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اور ساؤتھ آفریقہ کی کپتان لاورا وولورٹ پری سیریز پریس کانفرنس کریں گی۔پری سیریز پریس کانفرنس کے بعد ٹرافی رونمائی تقریب بھی ہوگی،تین ون ڈے میچز 16، 19 اور 22 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے، ٹاس تین بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت ، مریضوں کو بے انتہا پریشانی