کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر اور پانی کے گڑھے میں ڈوب کر2بچے جاں بحق

Sep 12, 2025 | 21:12:PM
کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر اور پانی کے گڑھے میں ڈوب کر2بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر اور پانی کے گڑھے میں ڈوب کر2بچے جاں بحق اور ایک کی حالت ناساز ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی  میں بنارس ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 01 بچہ جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ارسلان ولد افسر عمر 5 سال بتائی جاتی ہے۔بچے کی نعش کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو  حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار نادرن بائی پاس عباس گوٹھ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے  ایک  بچی جاں بحق  ہو گئی جبکہ ایک   بچے کی حالت ناساز ہے۔جاں بحق و حالت ناساز ہونے والےبچوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ،جاں بحق  ہونیوالی بچی  کی شناخت اسما دختر فاروق عمر 10 سال اور شدید زخمی ہونیوالے بچے کا نام ارشد ولد امین عمر 08سال بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد