مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان 

Oct 12, 2023 | 23:49:PM
مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے،فلسطینی بچے بوڑھے خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے،مکانات ،پانی پینے کے ذخائر اور ہسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے،ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں،واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں،مسلم حکمران کھانے پینے اور رہائش کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
 مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل وحشی اور درندے کا کردار ادا کررہا ہے،75سال سے عرب زمین پر قابض ہے،فلسطینی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ ایک جائز جنگ ہے لیکن امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کو پامال ہوتے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں،امریکہ و یورپ انسانی حقوق کے قاتل کو سپورٹ دے رہے ہیں۔ 
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ کل بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈ کواٹرر پر مظاہرے کئے جائیں،کل کے ان مظاہروں اور اس دن کو یوم طوفان اقصیٰ کا نام دیا جاتا ہے،یوم طوفان اقصیٰ پر قوم باہر نکلے اور فلسطینی بھائیوں کو یقین دلائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کیلئے بھی تیار ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ 14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گی،پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی