لاڑکانہ، گیس سلنڈر دھماکہ،3 خواتین سمیت 5افراد جھلس کر زخمی

Oct 12, 2023 | 16:26:PM
لاڑکانہ، گیس سلنڈر دھماکہ،3 خواتین سمیت 5افراد جھلس کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری)لاڑکانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک  ہی خاندان کے 3 خواتین سمیت5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں واقع محلہ رسول اللہ کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے3خواتین سمیت5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیاگیا،چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بیٹر شبمن گل کے بعد کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا