پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی،اس کی اپنی عزت نہیں رہی:چیف جسٹس

Oct 12, 2023 | 15:33:PM
 پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی،اس کی اپنی عزت نہیں رہی:چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)70 تولے سونے کی کمیٹی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے گرفتار ملزمان کی ضمانت مںظور کرلی، چیف جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیس میں اصل ملزم توپولیس کو بنانا چاہیے لگتا ہے، پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے لگتا ہے  ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔

ضرورپڑھیں:پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔ مدعی نے کہا کہ دس گرام کمیٹی میں نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتاہے؟ اسکی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی، تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔

سپریم کورٹ نے غیر معیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔