جوڈیشل کمیشن اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشل ججز کو مستقل کر دیا گیا

Oct 12, 2022 | 18:58:PM
جوڈیشل کمیشن, لاہور ہائیکورٹ, 11 ایڈیشنل ججز مستقل, 2 کو فارغ,
کیپشن: چیف جسٹس عمر عطا بندیال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشل ججز کو مستقل جبکہ 2 کو فارغ کردیاگیا، کمیشن نے 11 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملہ پرچیف جسٹس عمر عطابندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی شریک ہوئے،ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔
کمیشن نے جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم کومستقل کرنے کی سفارش کر دی، اجلاس میں جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیا باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
کمیشن نے جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کو فارغ کردیاگیا ،ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز 7 مئی 2021 کو تعینات کئے گئے،13 ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی مقررہ مدت کے بعد مزید 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی، مقررہ مدت 6 جون کو پوری ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ بھی بجلی کے زائد بل پر ایوان میں بول پڑے