اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفی دے دیا

Oct 12, 2022 | 15:04:PM
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفی دے دیا
کیپشن: اٹارنی جنرل اشتراوصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفی دے دیا۔

 وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی۔ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اشتر اوصاف  کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

اشتر اوصاف 16-2015ء میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، انہیں اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔