ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل، مداحوں کی تعریفیں

Oct 12, 2022 | 10:43:AM
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت معروف جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے ایک ساتھ نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے انٹرنیٹ پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے
کیپشن: ہانیہ عامر اور فرحان سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت معروف جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے ایک ساتھ نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے انٹرنیٹ پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ سے ایک ساتھ ایسی شہرت پائی ہے کہ اب شائقین اس جوڑی کو ایک ساتھ ہی دیکھنا پسند کر رہے ہیں۔

جہاں اس جوڑی کا ایک ساتھ نیا پروجیکٹ آنے والا ہے وہیں اِنہوں نے نیا، خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔

ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور چاکلیٹی بوائے فرحان سعید اس فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ خوبصورت جوڑی کا نمونہ پیش کر رہے ہیں جبکہ یہ فوٹو شوٹ کسی کپڑوں کے برانڈ کے لیے کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں ایک ساتھ پرفارمنس دی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔