رحیم یار خان:9افراد کے قتل پرشٹر ڈاؤن ہڑتال

Oct 12, 2021 | 13:20:PM
رحیم یار خان میں شٹر ڈائون ہڑتال
کیپشن: شٹر ڈائون ہڑتال،فاٹل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں 9افراد کو قتل کر نے پر شٹر ڈائون ہڑتال۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل پر صادق آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے،پولیس نے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔

 صادق آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر تمام کاروباری مراکز، دکانیں، اسکول و کالجز بند ہیں،ادھر پولیس نے چوک ماہی میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مقدمہ ڈاکوؤں کے اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      بس اورچنگ چی میں تصادم، ڈرائیور سمیت 5 طلبا جاں بحق