بس اورچنگ چی میں تصادم، ڈرائیور سمیت 5 طلبا جاں بحق

Oct 12, 2021 | 12:50:PM
بس اور چنگ میں تصادم، 5بچے جاں بحق
کیپشن: بس اور چنگ چی میں تصادم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں بس اور چنگچی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 طلبا جاں بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہا تھا کہ ٹوبہ روڈ 299ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی ایک بس نے چنگچی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت سکول جانے والے 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا.

 ریسکیو حکام کے مطابق  بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا, جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ، ایشال اور دوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      مجھے اور میرے اہلخانہ کوسکیورٹی دی جائے۔۔آریان کو گرفتار کرنیوالے آفسر کا مطالبہ