مجھے اور میرے اہلخانہ کوسکیورٹی دی جائے۔۔آریان کو گرفتار کرنیوالے آفسر کا مطالبہ

Oct 12, 2021 | 12:30:PM
 سمیر وانکھیڈےنے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سکیورٹی مانگ لی
کیپشن: سمیر وانکھیڈے اورشاہ رخ خان کا بیٹا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آریان کو گرفتار کرنیوالےآفسر سمیر وانکھیڈے نے کہاہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے، لہذا انہیں سکیورٹی دی جائے۔
 تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات کیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے، سمیر وانکھیڈے نے ان کی جاسوسی کی شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے، مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جارہی ہے۔

این سی بی افسر نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔انہوں نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو ثبوت بھی پیش کیے ہیں،انہوں نے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      پاکستانی سابق کرکٹر ہڈیوں کے مرض میں مبتلا، ویڈیو وائرل