ایف بی آر کا لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کا فیصلہ

Nov 12, 2025 | 20:50:PM
ایف بی آر کا لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام میں شفافیت لانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شارٹ فائلرز، کم ٹیکس ادا کرنے والے اور اصل آمدنی چھپانے والے افراد کا پہلے مرحلے میں ڈیسک آڈٹ کیا جائے گا۔

جن ٹیکس دہندگان کے گوشواروں میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں گی ان کا فزیکل آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 7 سے10 لاکھ گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ جن میں تنخواہ دار طبقہ، کارپوریٹ سیکٹر، بڑے سرمایہ کار، سی اوز اور سرکاری افسران شامل ہیں۔

گوشواروں میں غلط بیانی یا آمدنی چھپانے کی صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈیسک آڈٹ اور تجزیے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیٹا اینالیس سسٹم سے مدد لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم ٹیکس ادا کرنے والے افراد بھی پکڑ میں آئیں گے۔ ایف بی آر نے سال 2025 کا آڈٹ پلان منظور کر لیا۔ اندازے کے مطابق 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :27ویں آئینی ترمیم; ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟