27ویں آئینی ترمیم; ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟

Nov 12, 2025 | 20:33:PM
27ویں آئینی ترمیم; ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 27ویں آئینی ترمیم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سےمنظور کرلی گئی،ترمیم کے حق میں 234 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں چار ووٹ آئے،اس سے پہلے ایوان نے ترمیم کی شق وار منظوری دی جس میں جے یو آئی ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،پی ٹی آئی کا ایوان سے واک آؤٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ن لیگ کے حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق آئینی ترامیم بھی منظور کی گئیں،آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں سے سینئر جج چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے،موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں عدالتوں میں سے سینئر ترین جج نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟