سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟

Nov 12, 2025 | 18:04:PM
سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیٹ سے منظور ترامیم وفاق نے واپس لینے کی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے۔

 وفاقی حکومت  نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 4 کو حذف کرنے کی تجویز ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ آئین 27ویں ترمیمی بل 2025 میں شق 4 کو حذف کیا جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ بل 2025 میں شق 19 کو بھی حذف کیا جائے، ترمیم کی شق 4 میں چیف جسٹس کے عہدے میں ابہام تھا جسے دور کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ بحال رہے گا، ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عدالتوں میں سے جو چیف جسٹس سینئر ہوں گے وہ کمیشن کو چیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کی تمام 59 شقیں قومی اسمبلی سے منظور ہوگئیں اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ہے جبکہ پی پی رہنما خورشید شاہ وہیل چیئر پر ووٹ کے لیے آئے

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی: محمود اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی