سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی تبدیلی،فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟

Nov 12, 2025 | 12:58:PM
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی تبدیلی،فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشر ف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرکی کمی سے 4124 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستاہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 857 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 738 روپے کا ہوگیاہے جبکہ ایک تولہ چاندی 81 روپے اضافے کے ساتھ 5434 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے مزید مہنگا ہواتھا،عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4134 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو اتھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل، عوام کو کب میسر ہوگی؟
کل دس گرام سونا 5065 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے پر پہنچ گیاتھاجبکہ  فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر5353 روپے کی ہوگئی تھی۔