بیرونِ ممالک میڈیکل تعلیم سے قبل طلبہ کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار

May 12, 2026 | 21:24:PM
بیرونِ ممالک میڈیکل تعلیم سے قبل طلبہ کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک )پاکستانی طلبہ کا بیرون ممالک سے میڈیکل و ڈینٹل تعلیم کا حصول،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی میڈیکل تعلیم نظام میں اہم اصلاحات کی گئیں۔

بیرونِ ممالک میڈیکل تعلیم سے قبل طلبہ کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار دیدیا گیا،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ پاس کئے بغیر بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

کمیٹی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے شفاف، میرٹ پر مبنی انسپکشن کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ انسپکشن کے عمل میں غفلت یا بے ضابطگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، غیر ملکی میڈیکل ادارہ پی ایم ڈی سی منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا لازمی ہے، بیرونِ ملک میڈیکل ڈگری کیلئے ڈبلیو ایف ایم ای منظور شدہ ادارہ ہونا ضروری ہے۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان لازمی ہو گا، میڈیکل تعلیم کیلئے کم از کم 6200 تدریسی گھنٹے اور 80 فیصد حاضری لازمی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہاکہ غیر انگریزی ممالک میں طلبہ کو پہلے مقامی زبان سیکھنے کی ہدایت کی جائے،اس کے علاوہ طلبہ کو بیرونِ ملک روانگی سے قبل رہائش اور رابطہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیکل تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:2وزراء کابینہ سےمستعفی ہو گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: