گندم اور آٹے کی قیمتیں بے قابو،15کلو کا تھیلا200روپے مہنگا
کیپشن: گندم اور آٹا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فراز رمضان) ملک بھر میں گندم اور آٹے کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگی ۔
پنجاب میں گندم کا سرکاری نرخ3500 روپے من مقرر جبکہ 3900 روپے من گندم فروخت ہونے لگی ۔
گندم بلیک میں فروخت ہونے کی وجہ سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ۔پرائیویٹ آٹا 15 کلوگرام تھیلا 200 روپے مہنگا ہو کر 1700 روپے کا ہو گیا ۔پرچون پر آٹا 100 روپے کی بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔
سرکاری آٹا 10 کلو گرام اور 20 کلوگرام کے تھیلے مارکیٹ سے غائب ہیں۔آٹا مہنگا ہونے کے باعث غریب کیلئے2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گندم اور آٹے کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:12سے 17مئی؛ گرج چمک کیساتھ بارش،آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی