کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کیمبرج پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے،آج ہونے والا میتھ پیپر 2 کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہوگیا ۔
کیمبرج کی جانب سے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر موقف بھی جاری کیا گیا تھا ،پرچے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لیک ہورہے ہیں۔
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہونے کی تصدیق کہ اور بتایا کہ ہم کیمبرج کے آفیشل موقف کا انتظار کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر کیمبرج نے بھی پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
غلام علی ملاح نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ کیمبرج کے پرچے مسلسل لیک ہو رہے ہیں تاحال کیمبرج ان کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یاد رہے کہ کیمبرج نے جو پہلے بیان دیا تھا اس میں کہا تھا کہ اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ 9709/12، لیک ہوگیا تھا یہ پرچہ 29 اپریل 2026 کو ایڈمنسٹریٹو زونز 3 اور 4 میں لیا گیا تھا، امتحان سے قبل غیر مجاز طور پر تقسیم کیا گیا۔