27 لاکھ کے زیورات چوری کرنے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا انکشاف کیا

May 12, 2026 | 13:55:PM
 27 لاکھ کے زیورات چوری کرنے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی  میں نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں سے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 6 تولہ طلائی زیورات اور طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

 چوری کی واردات گھریلو ملازمہ کی بیٹی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کی تھی۔ زیر حراست ملزمہ اپنے والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔

  پولیس کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا انکشاف کیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے میٹرز کتنا شروع!صارفین کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

 دوسری جانب لاہور میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، نامعلوم چور گھر سے چار کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 نامعلوم چور گھر سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی لے اڑے ، چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور اطمینان سے واردات انجام دی۔

 ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور بالائی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور تسلی سے واردات کی، چوروں نے گھر سے 80 تولہ سونا اور 3 لاکھ روپے نقدی چوری کی، جس میں 30 انگوٹھیاں، 4 طلائی سیٹ اور ڈائمنڈ سیٹ بھی شامل ہیں۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔