بادل برسنے کیلئے تیار،محکمہ موسمیات نے اہم  پیشگوئی کر دی

May 12, 2026 | 11:59:AM
بادل برسنے کیلئے تیار،محکمہ موسمیات نے اہم  پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 7 افراد شہید، 18 سے زائد زخمی

لاہور میں بادلوں کے ساتھ ساتھ سورج بھی جلوے دیکھانے لگا،13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنےلگیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ، کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   آج شہر میں 30فیصد تک بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش  ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد، نکیال آزاد کشمیر، وادی نیلم میں بھی ہلکی و تیز بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام سے بند ہوگئی۔ 

ادھر نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند ہوگیا جس کے سبب متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ لوئرکوہستان جیجال کے قریب شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔