پولیس کا چھاپہ،برے کاموں میں مصروف18لڑکیوں سمیت56افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر موج مستی میں مصروف18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور کے تھانہ باٹا پور کی پولیس نے اپنےعلاقے میں ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔پولیس ریڈ کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں غیر قانونی کام کرنے میں مصروف تھے، پولیس نے وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکےباٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور زماںہ ریسلر 60سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے