پہلی شادی کی ناکامی نے بہت کچھ سکھایا اورمضبوط بنایا،منشاپاشا
جبران ناصر سے دوسری شادی بغیر کسی منصوبہ بندی کے اچانک اور خوبصورت انداز میں ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ منشا پاشا نے پہلی ناکام شادی اور جبران ناصر کےساتھ دوسری شادی سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔
منشا پاشانے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور جبران ناصر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
منشاپاشا نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کے خودمختار اورصاف گو ہونے کا پہلی شادی کی ناکامی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہوسکتا ہے، لیکن یہ واحد وجہ نہیں تھی،وہ اس وقت زندگی میں غیر یقینی صورتحال کا شکار تھیں اور خود کو صحیح طور پر نہیں سمجھتی تھیں۔
معروف اداکارہ نے واضح کیا کہ پہلی شادی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس شادی کی ناکامی کے تجربے نے انہیں بطور انسان بہت کچھ سکھایا اور مضبوط بنایا۔
منشاپاشا نے مزید کہا کہ معاشرے میں اکثر لوگ دباؤ میں آ کر شادیاں کرتے ہیں جو بعض اوقات کامیاب ہوجاتی ہیں اور کبھی نہیں بھی ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں:"میرے لیے پاکستان سب سے اہم"ماورا حسین کا بھارتی اداکار کو کراراجواب
باصلاحیت اداکارہ نے جبران ناصر کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج خوش و خرم ہیں اور اپنی دوسری شادی کو اپنے لئے خدا کا ایک تحفہ تصور کرتی ہیں،جبران ناصر سے شادی بغیر کسی منصوبہ بندی کے اچانک اور خوبصورت انداز میں ہوئی۔