"میرے لیے پاکستان سب سے اہم":ماورا حسین کا بھارتی اداکار کو کراراجواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کو سوشل میڈیا پرکراراجواب دے دیا۔
ماورا حسین کےساتھ بھارتی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ میں کام کرنیوالے اداکار ہرش وردھن رانے نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فلم ”صنم تیری قسم“ کے سیکوئل میں ماورا حسین کو کاسٹ کیا گیا تو وہ اس فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے ہرش وردھن رانے کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ صرف شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے، کیونکہ یہ سب اچانک نہیں ہوا۔
ماورا حسین نے مزید کہا کہ ہمیں روزانہ دھماکوں کی آوازیں سننی پڑ رہی ہیں، ہمارے بچے بزدلانہ حملوں میں مارے جارہے ہیں اور امن قائم کرنے کی جتنی کوششیں کی گئیں تمہارے ملک نے وہ سب ناکام بنا دی ہیں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ جب ہمارا ملک جنگ کی حالت میں ہے تو تم پی آر اسٹریٹجی کے ذریعے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہو، جو انتہائی شرم کی بات ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی عزت کی ہے اور یہی سلسلہ جاری رکھیں گی،مجھے ”صنم تیری قسم“ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، جس پر انہوں نے کام کیا، لیکن وہ ہرش وردھن کی طرح زہر نہیں اُگلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:امبرہرڈ نے مداحوں کے ساتھ بڑی خوشخبری شیئرکردی
ماوراحسین نے مزید کہا کہ اگر نو سال بعد تمہیں میری شہرت سے فائدہ ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تمہاری ٹیم غلط ہے۔ وہ بھارتی اداکار کی جانب سے جنگی حالات کا ذاتی فائدہ اٹھانے پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔
ماورا نے کہا کہ ان کیلئے سب سے اہم پاکستان ہے، آخر میں انہوں نے”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔