امبرہرڈ نے مداحوں کے ساتھ بڑی خوشخبری شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبروہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کردی۔
امبرہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں،ان کے ہاں بیٹی ایگنِس اور بیٹے اوشین کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی ہے،اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اب ان ننھے مہمانوں کی آمد سے ان کی فیملی مکمل ہو گئی ہے۔
امبرہرڈ نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار نہایت محبت بھرے انداز میں کیا، اور اس نئے آغاز کو اپنی زندگی کی مکمل تصویر قرار دیا۔
اداکارہ کی اس خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین اور مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ "اکوامین" اسٹار امبر ہرڈ اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں جو ڈیپ سے طلاق کے بعد ایلون مسک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں۔