حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
حرامانی کے مطابق وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستانی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔
ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے، وہ جنگ نہیں چاہتیں اور دعا گو ہیں کہ سب کو صبر ملے اور پاکستان پر امن قائم رہے۔
حرامانی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا"جب پرسوں میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی،پاکستان کی ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صنم سعید اور محب مرزانے "خوشخبری"سنادی
اداکارہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر"پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔