افواجِ پاکستان ،ملکی املاک کے نقصان پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کی پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد

May 12, 2023 | 14:42:PM
 افواجِ پاکستان ،ملکی املاک کے نقصان پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کی پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کالعدم"ٹی ٹی پی " کے ژوب بلوچستان کے سرغنہ نے افواجِ پاکستان اور ملکی املاک کے نقصان پر پی ٹی آئی کے کارکنان کو مبارکبادپیش کی ہے۔

ملک میں شر پسند کاروائیوں اور پاک فوج پر ہرزہ سرائی اور سرکاری و عسکری عمارات کے جلانے پر ٹی ٹی پی کے دھشتگرد  رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ملک دشمن دھشتگرد تنظیم نے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی پشت پناہی اور تخریبی و پرتشدد کاروائیوں میں ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے بشریٰ بی بی سے بات کرنے کے بجائے مسرت چیمہ کو کال کیوں کی ؟

دھشتگرد تنظیم کے سرغنہ سر بکف مہمند نے واضح طور پر اپنے مقرر دھشتگردوں کو موقع کا فائدہ اُٹھا کر عسکری اور سرکاری اہداف کو نشانہ بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،اس حوالے سے،  دھشتگردوں کو،  پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔