اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن کا حیران کن انکشاف

May 12, 2021 | 18:42:PM
اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن کا حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن مالی مشکلا ت کا شکا ر ہو گئی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ میرے والد یا والدہ مدد نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شروتی ہاسن اپنے بل خود ادا کرتی ہیں، اس معاملے میں والد یا والدہ مدد نہیں کرتے۔شرو تی

کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں کہ کام شروع ہونے پر دوبارہ کام پر جاوں۔
شروتی ہاسن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہر کسی کی طرح میں بھی مالی مشکل کا شکار ہوں، یہی وجہ ہے کہ وہ کام جاری رکھتی ہیں۔ شروتی ہاسن نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی لیکن بغیر ماسک سیٹ پر جانا ایک بہت ڈراونا اقدام ہے لیکن ہمیں کام پر جانا پڑا کیونکہ سب کی طرح میری بھی مالی مشکلات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میا خلیفہ ۔۔ جی جی حدید ۔۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی تصاویر شیئر کر دیں