قاتل ڈور نے 25سالہ نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

May 12, 2021 | 10:21:AM
گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
کیپشن: گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد میں گلے پر ڈورپھرنے سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ، پتنگ کی قاتل ڈور ایک اور جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا رہائشی عاطف موٹرسائیکل پر فیصل آباد آرہا تھا،تیزاب مل چوک کےقریب اس کے گلے پر ڈور پھرگئی جبکہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی متوفی  جان کی بازی ہار گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی موت زیادہ خون بہہ جانے سے واقع ہوئی۔پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کردی۔پولیس ابھی تک پتنگ اڑانے والے کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کیا واقعی مذاکرات کامیاب ؟ لاہور یتیم خانہ چوک پر دھرنا تاحال جاری