بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارک باد

Mar 12, 2026 | 21:24:PM
بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارک باددی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی کے لئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ گورنر سندھ جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کریں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی اپنے سیاسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: