جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی 

Mar 12, 2026 | 21:16:PM
جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی 
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)آج رات  بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، چھور،پیڈعیدن39،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے