صرافہ مارکیٹ میں ہلچل: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حیران کن کمی آ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی سے 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 900روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 40ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486روپےکم ہو کر 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کمی سے 9175 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،اہم رہنما گرفتار
یاد رہے گذشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو ئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 908 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 961 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 88 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی، فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 19 روپے پر برقرار ہے۔