عمان میں سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملہ، تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی

Mar 12, 2026 | 09:49:AM
عمان میں سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملہ، تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عمان کی سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملے سے بڑے پیمانے پر تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔
ایران نے عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی تناؤ بڑھانے کی سازش ہے، بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدام کرتے ہیں۔
قبل ازیں منگل کے روز بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی، آئی ایم ایف اعلامیہ
اس حوالے سے ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے تھائی لینڈ کے پرچم بردار جہاز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔