دہشت گردی بزدلانہ فعل،وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) وزیر ریلوے حنیف عباسی نےجعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نےکہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی –ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے ،ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔سیکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملا جس پر پر شکر گزار ہیں۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے. کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود