سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی؟،حکومت کا بڑا اعلان!
محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔