شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش پر بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا شکوہ کردیا

Mar 12, 2023 | 22:52:PM
شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش پر بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا شکوہ کردیا
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افغانستان کیخلاف سیریز میں آرام کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کاکہناتھا کہ سلیکشن کمیٹی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان بنانے کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ کپتان شاہین ہوں یا میں فرق نہیں پڑتا مشورہ نہ کرنے کا دکھ ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کی دعوت دیدی۔ ذرائع کے مطابق  شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی پیشکش قبول کرلی،بابر اعظم افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز میں آرام کریں گے،ٹی 20 سیریز میں  بابر،رضوان اورحارث رؤف سکواڈ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیا