بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی بجٹ میں سماجی تحفظ کے سب سے بڑے پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، کے لیے 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی کے فنڈز میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ طبقات کو مزید مالی سہارا فراہم کرنا اور سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟